• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،کورونا بڑھنے کا خدشہ

لاہور(خبر نگار) لاہور کے بیشتر تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیںہو رہا جبکہ بعض سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں ۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے حوالےسے بیشتر تعلیمی اداروں میںلاپرواہی کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔ جبکہ چھٹی کے اوقات میں حفاظتی اقدامات اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد نظر ہی نہیں آتا۔جبکہ تعلیمی اداروںکی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سکول کے اندر اساتذہ اور طلبہ نے ماسک پہننا چھوڑ دیا۔ مزید برآں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم نےگذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایوان تجارت لاہور کا دورہ کیا۔انھوں نے ڈینگی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار اور سکول انتظامیہ کی سخت سرزنش کر تے ہوئے پرنسپل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) لاہور سے وضاحت طلب کر لی۔ سیکرٹری اسکولز پنجاب نے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے اور سکولوں کی انتظامیہ اوراساتذہ کو کھڑکیاں کھلی رکھنے اور بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کیں۔
تازہ ترین