• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے پنجاب کے الیکشن شیڈول کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے الیکشن یکم نومبر کو ہوں گے جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اس حوالے سے ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات کے سلسلے میں مجھے الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد ملک اور ڈاکٹر علیم نواز ملک بحثیت ڈپٹی الیکشن کمشنر میری معاونت کریں گے۔ پی ایم اے پنجاب کے الیکشن یکم نومبر کو پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہونگے۔جس میں صدر الیکٹ ،09ڈویژنل نائب صدور، جنرل سیکرٹری ، 2 جائنٹ سیکرٹری اور خزانچی کا انتخاب ہو گا ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 5 اکتوبر دوپہر دو بجے تک ہے ۔گاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل6 اکتوبر،اہل امیدواروں کی فہرست7 اکتوبرکاغذات نامزدگی کی واپسی8 اکتوبرامیدواروں کی حتمی فہرست10 اکتوبرکو جاری ہوگی ۔
تازہ ترین