• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پامی پنجاب چیپٹر کی تقریب حلف برداری

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز پامی کے پنجاب چیپٹر کی تقریب حلف بردارہوئی، صدر پامی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے حلف لیا۔ڈاکٹر تنویر اسلام رانا نے بطور صدر پنجاب چیپٹر، مرتضی چیمہ نے جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر مہوش نے سیکرٹری فنانس جبکہ چوہدری عبدالمجید نے جوائنٹ سیکرٹری پامی پنجاب چیپٹر کا حلف اٹھایا۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پامی کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنا ہے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہےتحقیق کو فروغ دینا ہے ہمارا ایجنڈا ہے۔پامی ایک منتخب باڈی ہے ہماری ڈگریوں کو پوری دنیا میں مانا جائے گا۔
تازہ ترین