• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون آفیسر پر تشدد کا واقعہ، پاکستان پوسٹ کے ملازمین میں خوف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے عہدے دارکی طرف سے دفتر میں گھس کر پاکستان پوسٹ کی خاتون آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ سے افسران وسٹاف میں خوف پایا جاتا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹل سروسز ملتان پوسٹ ماسٹرجنرل آفس محمد اسحاق اور دیگر افسران کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں سیاسی غنڈے من مرضی کرتے پھریں اور خواتین افسران کا بھی لحاظ نہ کریں تو ان حالات میں ملازمت کرنا مشکل ہو گیا ہے سرکاری آفیسر ہو یا ملازم وہ دبائومیں رہ کرکام نہیں کرسکتا۔ رہی سہی کسر ساہیوال پولیس نے پوری کردی اور پی ٹی آئی کے غنڈے کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی سرعام اسلحہ لہرانے کی دفعات شامل نہیں کیں جس کی وجہ سے ملزم نے ایک ہی روز میں اپنی ضمانت کروالی ہے اور اب مسلسل خاتون آفیسر کو دھمکیاں دے رہاہے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اوراعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیاہےکہ وہ صورت حال کانوٹس لیں معاملہ کی شفاف انکوائری کروائی جائے۔
تازہ ترین