• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:سینیارٹی سے متعلق درخواست ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے سینارٹی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریکارڈ چیک کرکے فیصلہ کریں۔محکمہ ہیلتھ مظفرگڑھ کے منسٹریل سٹاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پٹیشنر وسیم عباس چھ سال قبل غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا بعد ازاں اسے نوکری سے نکال دیا گیا وہ اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ پر دوبارہ بھرتی ہوا اور سنیارٹی لسٹ چیلنج کردی اب مطالبہ کر رہا ہے کہ اس کی سابقہ سروس بھی شمار کی جائے اگر یہ سہولت اسے دی گئی تو منسٹریل سٹاف متاثر ہوگا اور وہ جونیئر کیڈر میں چلے جائیں گے اس لئے اس کی درخواست مسترد کی جائے۔
تازہ ترین