• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد، لٹیرے تاجر سے 3 کروڑ روپے سے بھری بوری چھین کر فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیرآباد کی حدود دین بہار کالونی میں رہزنوں نے تاجرسے 3کروڑ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔حکمت اللہ ولد شمس الرحمن سکنہ د ین بہار کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہ گزشتہ روز وہ لاہور میں اپنے چچازاد غازی الرحمن کے گھرسے اپنے بھائی کے 3کروڑ تین لاکھ روپے جو بوری میں بند کئے گئے تھے بس کے ذریعے پشاور لایااور پشاور سے رقم لیکر موٹرکار میں ڈرائیور سجاد علی اور اور اپنے بھائی عبداللہ کے ہمراہ گھرجارہاتھا دین بہارکالونی میں بریکر پر ان کی گاڑی کی رفتارکم ہوئی تو اس دوران دو موٹرسائیکلوں پرسوار افراد نے انکی گاڑی روکی اور انہیں اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر اس سے رقم چھین لی او رفرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
تازہ ترین