• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی مانچسٹر برطانیہ کی تنظیم سازی کا فیصلہ

پشاور ( نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی مانچسٹر برطانیہ کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں برطانیہ میں مقیم عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت مانچسٹر میں پارٹی کارکنان کا اجلاس جلد منعقد کیا جارہاہے تاہم کورونا وباء کے باعث پاپندیوں کی وجه سے بہت زیادہ افراد کا اجتماع قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں سراج خان طورو ٗمقصود خان ٗفضل سبحان نےپارٹی کارکنوں سے استدعا کی ہے که وہ پارٹی کے مقامی رہنمائوں سے رابطه کرکے اپنے قیمتی آراء اور تجاویز سے آگاہ کریں تاکه یہاں قانونی، آئینی اور جمہوری طریقے سے ایک مضبوط، موثر اور فعال تنظیم کا قیام عمل میں لایا جاسکے اور عوامی نیشنل پارٹی کی پالیسی اور موقف کو بہتر طور پر سامنے رکھ کر پارٹی کو مزید فعال بنا کر اسے ہر قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے
تازہ ترین