• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبارشید نے سربند میں شہری کے حجرے پر چھاپہ مارنے اور فائرنگ کے دوران چوکیدارکی ہلاکت کے واقعہ کے بعد سربند ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے دائرتوہین عدالت درخواست پر سی سی پی او کو طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار حیدرعلی کی جانب سے دائر 22اے کی درخواست میںموقف اپنایا گیا ہے کہ تھانہ سربند کے ایس ایچ او نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ انکے گھروحجرے پر چھاپہ مار ا اور فائرنگ بھی کی جسکے نتیجے میں اس کا چوکیدار جاں بحق ہوگیالہذامتعلقہ تھانہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے جبکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے آئندہ پیشی 30ستمبر کو سی سی پی او پشاور کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین