• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید یا براؤن بریڈ، فائدہ مند کونسی؟

عام طور پر لوگ ناشتے یا اپنی روز مرہ زندگی میں ڈبل روٹی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ڈبل روٹی 2 طرح کی ہوتی ہیں، ایک سادی ڈبل روٹی جبکہ ایک کو براؤن بریڈ کہا جاتا ہے، براؤن بریڈ کو عموماً ڈائٹ غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمارے یہاں عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ براؤن بریڈ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ براؤن بریڈ آنتوں کے کینسر اور بھاری وزن کے شکار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ براؤن بریڈ میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ خالص غذائی اجزاء سے تیار ہوتی ہے۔


اس حوالے سے اسرائیل میں ایک تحقیق کی گئی جس میں اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ وائٹ اور براؤن بریڈ میں سے کون سی بریڈ صحت کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں شامل رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا، ایک گروپ کے افراد کو سفید اور دوسرے گروپ کے افراد کو براؤن بریڈ دی گئی، اور بعد میں دونوں گروپس کے رضاکاروں کے ٹیسٹ کیئے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کی ڈبل روٹی کے یکساں فوائد تھے، البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے قدر ے بہتر پایا گیا۔

تازہ ترین