• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرخ مرچوں کے استعمال سے عمر میں 10 سال تک کا اضافہ

حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سرخ مرچوں کے استعمال سے انسان کی عمر میں 10 سال تک کا اضافہ ہوتا ہے۔

لائبریری آف سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سرخ مرچوں کا باقاعدہ استعمال عمر میں 13 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں استعمال کرتے ہیں، وہ استعمال نہ کرنے والوں سے 13 فیصد لمبی عمر پاتے ہیں۔


اس تحقیق میں 16000 ہزار بالغ افراد کی 1988 سے 1994 تک کے کھانے کی تفصیلات اور صحت کی دیگر معلومات کو مد نظر رکھا گیا اور اس کے بعد اگلے 18 سالوں تک ان افراد کی مزید معلومات جمع کی جاتی رہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں کھاتے رہے اُن میں شرح اموات 22 فیصد اور جو اس سے اجتناب کرتے رہے اُن میں یہ شرح 33 فیصد رہی ۔

تحقیق میں شامل شرکاء میں سے اکثر سرخ مرچوں کا استعمال کھانے میں کرتے رہے جبکہ کچھ سرخ مرچوں کو ویسے ہی کھا جاتے تھے۔

ماہرین نے شملہ مرچ کو صحت کے لیے زیادہ مفید پایا ہے، یہ کوئی پہلی بار نہیں جب ماہرین نے مرچوں خاص طور پر شملہ مرچ کے استعمال کو مفید قرار دیا ہو۔

جرمنی کے ماہرین نے چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو مرچوں کے اجزا سے ختم کرنے کی کوشش کی بھی کی ہے۔

مرچوں کو تیزی سے فیٹس کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مختلف اقسام کی مرچوں میں پرو اے، بی اور سی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔

تازہ ترین