• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون رشید نے مشک پوری ٹاپ پر بروس لی کو یاد کرلیا

گلوکار ہارون رشید نے قدرتی حسن سے مالا مال مشک پوری ٹاپ پر چین سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ بروس لی کو یاد کیا ہے۔


سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی سے بہت متاثر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ 9 سال کی عمر سے ہی بروس لی کے بہت بڑے مداح ہیں اور 16 سال کی عمر تک بروس لی کے مختلف ایکشن کو نقل کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بروس لی جیسے کرتب کر کے ان کی طرح ہی بننا چاہتے تھے لیکن17 سال کی عمر میں ان کا رجحان میوزک کی طرف ہوگیا۔

خیال رہے کہ گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، 47 سالہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

تازہ ترین