• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہارون رشید کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ دنوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف گلوکار ہارون رشید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ فروا کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔


تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار ہارون نے اپنی اہلیہ کی تعریف میں لکھا کہ ’میری خوبصورت بیوی کے ساتھ جولائی میں مڈسمر۔‘

ہارون رشید اور اُن کی اہلیہ کی تصاویر کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں گلوکار کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 47 سالہ ہارون نےگزشتہ دنوں ہی فروا نامی لڑکی سے شادی کی ہے، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ہارون رشید کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی اور فخر کی ملی جلی کیفیات ہیں، بلاشہ سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے، اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لیے انہوں نے ساری زندگی انتظار کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کو اپنی اہلیہ کے ساتھ گزارنے اور زندگی کو خوبصورت بنانےکے لیے منتظر ہیں۔

تازہ ترین