آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گلوکار ہارون نے خاموشی سے شادی کرلی

نامور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی


پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔

47 سالہ ہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔ دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔

سوشل میڈیا پر ہارون کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں اور آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید