• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 400 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید10881 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 400 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1352139 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور صوبے میں مجموعی طور پر 136795 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 245 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جبکہ مجموعی طور پر اب تک 130137 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2497 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4161 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 3881 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 274 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت کورونا کے37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 400 کورونا کیسز میں297 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 100، ضلع جنوبی92، ضلع وسطی 56، ضلع ملیر 26، ضلع کورنگی 14اور ضلع غربی میں 9 کیسز ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع جامشورو 9، دادو، گھوٹکی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سکھر 2-2، جبکہ قمبر،  میرپورخاص، سانگھڑ اور عمر کوٹ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ 

تازہ ترین