• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ 19 کے پیش نظر 651 ارب روپے قرض ادائیگی موخر کی گئی، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر 651 ارب روپے قرض کی ادائیگی مؤخر کی گئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 ستمبر 2020 تک 186 ارب 70 کروڑ روپے کے قرض ری اسٹرکچر کیے گئے۔

اس میں بتایا گیا کہ روزگار اسکیم کی مد میں 217 ارب مالیت کے قرض منظور کیے گئے۔

اسی طرح اسپتالوں کے لیے 6 ارب 30 کروڑ روپے کے قرض منظور کیے گئے۔

ایس بی پی کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے 78 ارب روپے مالیت کے قرض کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین