• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سٹی بس اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے انٹر سٹی بس اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرمینل لائسنس سے متعلق تمام درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے 13 اکتوبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں انٹر سٹی بس اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ پیش ہوئے ،دوران سماعت بریسٹر صلاح الدین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انٹر سٹی بس ٹرمینل شہر کے اندر نہیں ہونا چاہیے، اس معاملے پر عدالتی احکامات بھی موجود ہیں، بس ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کے ایم سی سمیت تمام افسران بس اڈوں کے مالکان کو تنگ کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہماری ٹرانسپورٹ تاحال بند ہے، ہم نے لائسنس کیلئے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہماری تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ ہو چکی ہے، ہم نے تمام ٹرانسپورٹرز کی تجاویز بھی لی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ میٹنگ کے بعد اب آپ کیا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرکے لائسنس دینگے۔ بعد ازاں عدالت نے ۔ عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرمینل لائسنس سے متعلق تمام درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ٹرمینل سے متعلق تمام درخواستیں جلدی نمٹائیں، جس ٹرانسپورٹرز کے پاس ٹرمینل لائسنس نہیں ہے اس کو بھی قانون تقاضے پورے کرنے کے بعد لائسنس جاری کیے جائیں۔ عدالت نے۔ واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے متبادل ٹرمینل کی فراہمی تک بس اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین