• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج 5 نومولود سمیت 7بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ(نامہ نگار)سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج پانچ نومولود سمیت 7بچے دم توڑ گئے۔بچوں کی نگہداشت کے وارڈ بدستور سہولتوں سے محروم ۔ادویات کی شدید قلت۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ روز زیر علاج سات بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں پانچ نومولود اور دو ایک سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔جس کے بعد رواں ماہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد46 ہو گئی ہے۔ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک سال کا فیض محمد ولد اویس،سات ماہ کی امیتا ولد بھوجوجبکہ جمیل،عبدالرحمٰن،ہریش،چیتن اور روشن کے نومولود بچے شامل ہیں۔سول اسپتال مٹھی سمیت تھر کی دیگر اسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولتوں کا فقدان برقرار ہے اور مریض شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین