• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک


کراچی میں ہاکس بے روڈ پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم القاعدہ برصغیر کا مطلوب دہشتگرد سعید لوہا ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد سے ایک ایک کلو وزنی دیسی ساختہ2 بم ملے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران مبینہ مقابلے میں انتہائی مطلوب مبینہ دہشتگرد سعید لوہا شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ، بیگ اور جیکٹ ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ جیکٹ سے دو دیسی ساختہ بم ملے جن میں ایک ایک کلوگرام ہائی ایکسپلوزیو موجود تھا۔ دہشتگرد سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد رینجرز چوکیوں اور پولیس کے تھانوں پر بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ اس گروپ کے دیگر دہشتگرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین