• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈشیک پلان کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ اسٹیل ملز کے 46 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے اسٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک کی مد میں 19 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین