اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو کم از کم 30 سال کی لیز پر دینےکاپلان ہے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ا سٹیل ملز فروخت نہیں کی جائے گی۔
سرمایہ کار سے مل کر سٹیل ملز کو دوبارہ بحال کیا جائے گا،19 ہزار ایکٹر زمین میں سے 1268 ایکٹر لیز پر دی جائے گی اس سال پاکستان سٹیل ملز کے نقصانات 350 ارب روپے ہیں۔
اسے لیز پر دینے کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائےگی۔ اس سےقبل وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ (پی سی) کے اجلاس میں بورڈ ممبران اور وزارت کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق مختلف امور ، روزویلٹ ہوٹل کے لئے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کی حیثیت ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل شیئرز کی آف لوڈنگ ، گڈو پاور پلانٹ اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔