کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے بریگیڈئر(ر)شجاع حسین کو پاکستان اسٹیل ملز کا ایک سال کے لئے چیف ایگز یکٹو افسر (سی ای او)مقرر کردیا ۔
پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔
بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بے امنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا۔
ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے بیٹسمین صائم ایوب کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
معروف گلوگار عاطف اسلم پر بھی کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کر کے عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔
ن لیگی رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں ماں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا کہنے پر لڑکی نے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان کے باصلاحیت، ہونہار، تربیت یافتہ کلاسیکل گائیک رفاقت علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان نے میری قدر نہیں کی، اس نے ایک اچھا آرٹسٹ کھو دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔