• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے سلیم ملک کا جواب مسترد کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک کا جواب ایک بار پھر مسترد کر دیا البتہ اپیل کا حق دے دیا۔ انہوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اپیل دائر کر دی۔ یاد رہے کہ سلیم ملک نے پابندی کے خاتمے سے متعلق آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا دوسرا جواب 18 اگست کو پی سی بی میں جمع کرایا تھا۔ ذرائع کے مطابق سلیم ملک نے پی سی بی میں دائر کردہ اپیل کے ساتھ انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی فیس جمع نہیں کر ائی، جس کے باعث اس کیس میں ان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین