کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر، سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ کوئٹہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چھٹیوں پر پابندی چیف منسٹر سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں لگائی گئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف، مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے گھر گئے جہاں انھوں نے لواحقین سے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کےلیے مئی کے تیسرے ہفتے کی ونڈو پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ رروز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے، ایسی عمارت نیویارک میں کوئی اور نہیں جس کے دو راستے ہوں اور مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
دنیا کے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم جمانے کےلیے کوشاں ہیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے لاہور میں واقع گھر پہنچے۔
امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ایک 68 سالہ سوئس خاتون کے خلاف اسکے پڑوسی نے عدالت میں کیس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکے تحریری طور پر منع کرنے کے باوجود مذکورہ بالا پینشنر خاتون نے اسکی پالتو بلی کو منظم طریقے سے مہینوں فیڈنگ کی۔
انگلش یونیورسٹیوں کے لیے مالیاتی منظر نامے کو قابل ذکر چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے مسلسل تیسرے سال آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو اگلی فصل کےلیے اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ کے دوران افواج پاکستان اور پاک فوج کے شاہینوں کی بے مثال کارکردگی اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں یومِ تشکر منایا اس موقع پر وہاں ایک جشن کا سماں تھا۔
طاہر صادق کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔