آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بہن نے جسم فروشی کیلئے مجھے فروخت کرنے کی کوشش کی،ماریا کیری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ ماریا کیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب تصنیف کی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ ایسے افسوسناک گوشوں سے اپنے مداحوں کو متعارف کرایا ہے کہ ہر پڑھنے والا دنگ رہ گیا کہ آج لگژری زندگی جینے والی 50سالہ گلوکارہ زندگی میں ایسے تاریک ادوار سے بھی گزر چکی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماریا کیری نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ کیسے اس کی اپنی بہن نے اسے نشہ دے کر جسم فروشی کا دھندہ کرانے والے ایک دلال کے ہاتھوں فروخت کرنے کی کوشش کی اور کس طرح وہ اپنے شوہر کے ذہنی و جسمانی استحصال کو سالہا سال تک سہتی رہی اور کس طرح اس کی ماں کا بوائے فرینڈ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کی دھمکیاں دیتا رہا۔رپورٹ کے مطابق ماریا اپنی کتاب میں لکھتی ہے کہ اس وقت میری عمر صرف 12سال تھی جب میری بڑی بہن الیسن نے مجھے کوکین اور دیگر منشیات کا عادی بنا دیا۔ ایک روز اس نے مجھے منشیات اور نیند کی گولیاں دیں اور میرے جسم کو گرم لوہے سے داغتی رہی اور پھر مجھے ایک دلال کے ہاتھ فروخت کرنے کی کوشش کی۔ اس

دلال کا نام جان تھا اور میری بہن اس کے لیے لڑکیاں تلاش کرتی تھی۔ الیسن اس روز مجھے جان کے ساتھ گاڑی میں جان بوجھ کر اکیلا چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اس کے جاتے ہی جان نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش شروع کر دی مگر وہاں سے گزرنے والے ایک عمر رسیدہ آدمی نے مجھے بچا لیا۔ میرے بچپن اور لڑکپن کے دن انتہائی پرتشدد ماحول میں گزرے۔

دل لگی سے مزید