• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کے ساتھ جنگ کر کے مشرقِ وسطیٰ کو تشدد کی جانب دکھیل رہا ہے، چین

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب نے کہا کہ امریکا یمن اور بحرِ احمر میں ہونے والی صورتحال کا بھی ذمہ دار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب سن لی نے کہا ہے کہ امریکا کے رویے کی وجہ سے غزہ کا بحران جاری ہے اور امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

چینی مندوب نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو شامل کیے بغیر ایران سے مذاکرات کے درمیان امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی، جس سے خطے کی صورتحال پرخطر ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب نے یہ بھی کہا کہ امریکا یمن اور بحرِ احمر میں ہونے والی صورتحال کا بھی ذمہ دار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید