• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کا عزم

ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ایرانی صدر نے کہا کہ ان کی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، سوال یہ ہے کہ کیا انہوں نے میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے اور ہمارے ملک کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کرنے والوں کو آخر حاصل کیا ہوا؟

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہم اپنے اقدامات سے اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے بند ہونے کی وجہ ایرانی قیادت ہے، ایران کی قیادت نے جھوٹ بولنے والی، پُرتشدد اور بدنیتی والی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کی پالیسی اسے مکمل تباہی کے راستے پر لے جا رہی ہے، ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکا بندی نافذ کریں گے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید