• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور مشہور عالمی آرگنائزیشن جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں جیٹ برینز کی کسینیاشینی ویز نے سینٹ پیٹرز برگ سے ویڈویوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ جیٹ برینز کی جانب سے مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کئے۔مذکورہ مفاہمتی یا دداشت کا مقصد جامعہ کراچی کے طلبہ کو اینڈرائڈ کی آفیشل پروگرامنگ لینگویج (کوٹلن) جو کہ جیٹ برینز کی پروڈکٹ ہے سے طلباوطالبات کو روشناس کرانا اور مختلف بین الاقوامی پروجیکٹس کے ذریعے ان کی تربیت کرنا شامل ہے۔

تازہ ترین