• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد حادثہ میں جاں بحق 8 افراد کی حیدرآباد میں تدفین، ایک میت میرپور خاص روانہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سپرہائی وے پر نوری آباد میں المناک وین حادثے میں جاں بحق 9افراد کی میتیں بدھ کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے حیدرآباد پہنچائی گئیں‘دو الگ الگ خاندانوں کے 8 افراد کی تدفین حیدر آباد میں کردی گئی جبکہ ایک میت میرپورخاص روانہ کردی گئی۔ وین حادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 5افراد اسد‘ اس کی اہلیہ شہزادی‘ 2بیٹیوں رخسار اور سمیرا اور اس کی ایک سالہ بیٹی ام حبیبہ کی لاشیں لطیف آبادنمبر 5ان کے گھرپہنچائی گئیں۔ سوگ میں علاقے کی دکانیں اوربازار بھی بند ہوگئے۔

تازہ ترین