• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے اثاثے 20سال میں 1.50کروڑ سے 7؍ ارب ہوگئے، نیب

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کروادی ۔ نیب کی ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 1998میں شہباز شریف، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 48 لاکھ تھی۔2018 میں شہبازشریف اور انکے بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز، جویریہ علی، رابعہ عمران سمیت دیگر نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔ منی لانڈرنگ میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے ملازمین نثار احمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد موصول ہوچکے ہیں۔نثار احمد اور علی احمد خان کی ملازمت کے کنٹریکٹ کی ہر سال تجدید ہوتی رہی، نثار احمد اور علی احمد نے بوگس ٹی ٹیز کے ذریعے 15 کروڑ 30 لاکھ وصول کئے، 15 کروڑ 30 لاکھ سے گڈ نیچر اور یونی ٹاس اسٹیل کے نام سے بے نامی کمپنیاں بنائی گئیں۔
تازہ ترین