• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح کا تخمینہ ظاہر کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق فروری میں ماہانہ مہنگائی کی شرح مقررہ حد میں رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2026ء میں معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی کی توقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق معاشی استحکام اور کم ہوتی مہنگائی سے نمو کو سہارا ملنے کا امکان ہے، نرم مانیٹری پالیسی سے نجی شعبے کے اعتماد میں اضافے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کا عمل جاری رہنے کا امکان ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی سے شرح نمو بہتر ہونے کی امید ہے۔

اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر میں بہتری معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے گی، زرعی شعبے کی مضبوط کارکردگی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مستحکم شرح مبادلہ، بیرونی کھاتے پر دباؤ محدود رہنے کا امکان ہے، عالمی جغرافیائی کشیدگی سے معاشی خطرات برقرار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی کموڈیٹی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑا چیلنج ہے، محتاط معاشی پالیسی سے استحکام برقرار رکھنے کی توقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید