• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے مزید 13 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج کوروناوائرس کے باعث مزید 13 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مزید 11689 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سندھ میں اب تک کوروناوائرس  کے 1374768 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 137467 کیسز ہوچکے ہیں جبکہ آج کوروناوائرس  کے مزید 158 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک 130510 کوروناوائرس  کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، صوبہ بھر میں کوروناوائرس  کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2512 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 4445 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 4161 مریض گھروں اور 7 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 277 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ 192 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کوروناوائرس  کے37 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے 361 کورونا کیسز میں249 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں 85، ضلع شرقی 66 اور ضلع وسطی 37کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع ملیر 36، ضلع کورنگی17، اور ضلع غربی 8 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اندرون سندھ دے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ بدین 19، حیدرآباد12، دادو7، گھوٹکی6، جامشورو5 کیسز ہیں اور میرپورخاص3، نوشہروفیروز، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر2-2 کیسز موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اسی طرح مٹیاری، شہید بینظیرآباد، شکارپوراور ٹھٹہ1-1 کیسز ہے۔

تازہ ترین