• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جب نیند آتی ہے تو سوائے سونے کے کچھ سمجھ نہیں آتا اور یہی سب کچھ اس بطخ کے بچے کے ساتھ بھی ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس سوتے ہوئے بطخ کے بچے نے دیکھنے والوں کو اپنی معصومیت پر گرویدہ بنالیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطخ کا یہ بچہ ٹیبل پر کتاب کے برابر میں اونگھ رہا ہے۔

اسی دوران اس ننھے بطخ کو نیند آجاتی ہے، لیکن اس کے اگلے ہی لمحے وہ اچانک سے دوبارہ آنکھ کھول لیتا ہے، جیسے کہ کسی جگہ کا پہرہ دے رہا ہو۔

سوشل میڈیا پر اس بطخ کے بچے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس کی معصومیت پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین