آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں موسم سرما میں 4 ماہ سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ


سندھ میں پہلی بار پورے موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس بند کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔ صرف ایل این جی پر چلنے والے پمپس کھلیں گے۔

سوئی سدرن حکام نے مزید بتایا کہ مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سےکھولنےکامنصوبہ ہے۔

دوسری طرف پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کے بجائے زیادہ سے زیادہ پمپ ایل این جی پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔

پمپ مالکان نے کہا کہ گیس میں خود کفیل سندھ وفاق سے اپنے گیس کے حصے میں اضافہ حاصل کرے۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 700 میں سے 108 پمپس کو قطری ایل این جی پر منتقل کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس میں خود کفیل سندھ اب امپورٹیڈ ایل این جی استعمال کرے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید