• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ(شاہدنعیم)سعودی عرب کے پانچ علاقوں جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمعرات کو بارش ہورہی ہے جبکہ طائف میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی- جدہ میں گردو غبار کے طوفان سے حد نظر محدو ہوگئی- محایل میں موسلا دھار بارش ہوئی- کئی تحصیلوں میں بارش سے وادیاں اور گھاٹیاں زیر آب آگئیں جدہ میں جسے باب الحرمین بھی کہا جاتا ہے- جمعرات کو مغرب سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی- گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیاں اور سڑکوں پر چلنے والا ٹریفک گرد سے اٹ گیا- سورج غروب ہونے سے قبل ہی مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ہزارٹ اور لائٹیں آن کرکے ڈرائیونگ پر مجبور ہوگئے-

تازہ ترین