• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: ہر6سکینڈری سکولز میں سے ایک طالبعلم کو مشتبہ کورونا کیس کے باعث گھر بھیجنے پر مجبور ہوا

لندن(پی اے) انگلینڈ میں ہر چھ سیکنڈری سکولوں میں سے ایک کچھ طلبا کو مشتبہ کووڈ کیسوں کی وجہ سے گھر بھیجنے پر مجبور ہوگیا۔ 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں تقریباً16 فیصد سیکنڈری سکول جزوی بندش سے متاثر ہوئے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں دوگنی شرح ہے یہ اعداد و شمار ایک آفیشل ڈپارٹمنٹ فار ایجوکیشن سروے کی بنیاد پر ہیں۔ ہیڈ ٹیچرز کا کہنا ہےکہ وہ مکمل کھلے سکولوں کی تعداد میں کمی پر انتہائی تشویش کاشکار ہیں۔ انگلینڈ کے 23 ہزار سکولوں میں سے 6فیصد اس ہفتے متاثر ہوئے پچھلے ہفتے یہ تعداد4فیصد تھی۔ سکول اس صورت میں مکمل کھلے تصور کئے جاتے ہیں کہ وہ رول پر موجود تمام طلبہ کو سکول کے پورے دن روبرو تدریس فراہم کریں اور انہوں نے طلبہ کے کسی گروپ کو سیلف آئسولیٹ کے لئے نہیں کیا ہو۔ محکمہ تعلیم کے مطابق جہاں سکول پوری طرح کھلے ہوئےنہیں وہاں زیادہ تر طلبہ اس کے باوجود سکول اٹینڈ کررہے ہیں جہاں کلینکل یا پبلک ہیلتھ ایڈوائس کی تعمیل میں طلبہ سکول اٹینڈ کرنے کے قابل نہ ہوں وہاں سکولوں سے ان کو دور سے تعلیم تک رسائی دینے کے قابل ہونے کی توقع ہے پرائمری سکولوں میں حقیقی یا مشتبہ کیسوں سے متاثر ہونے کی شرح کم ہے صرف5فیصد پرائمری سکولوں کے طلبہ کو وائرس سے پھیلنے کو کم کرنے کے لئے گھر بھیجنے کی رپورٹ ہے ۔ سرکاری گائیڈنس کا تقاضہ ہے کہ کووڈ19کی علامات والے طلبہ سکول اٹینڈ نہ کریں اور ٹیسٹ کرائیں سکولوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ان طلبا کو گھر بھیج دیں جن کے علامات والے ہم جماعتوں سے رابطے کا امکان ہو۔ اگر وہ علامات ظاہر کریں تو ان کے لئے ٹیسٹ تک سیلٹ آئسولیٹ لازم ہے۔ ایسوسی ایشن آف سکول اینڈ کالج لیڈرز کے جنرل سیکریٹری جیف بارٹن نے کہا ہے کہ وہ جزوی طورپر بند سکولوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا شکار ہیں۔ یہ انتہائی مشکل صورتحال کا مظہر ہے جس میں سکول کمیونٹی میں انفکشن کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی موجودگی میں کام کررہے ہیں گرچہ کووڈ ٹیسٹ تک رسائی اور پازیٹو کیسوں میں بروقت پبلک ہیلتھ ایڈوائس کے حصول میں بہتری کی علامات ہیں تاہم ہمیں سکولوں سے مسلسل رپورٹیں مل رہی ہیں کہ مسئلہ موجود ہے اور یہ کوئی اچھی بات نہیں انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ سکولوں نے خود کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ہیلتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن پر پایا ہے اور اس لئے ان کی سپورٹ کی جائے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پر خرچ کی گئی۔ تم سکولوں کو ادا کرے اور اگلے سمر کے نیشنل آگزیمز کے منصوبوں کی وضاحت کرے تاہم وزیر تعلیم گیون ولیمسن نے کہا ہے کہ یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ سکولوں کی وسیع اکثریت کھلی ہے گذشتہ ہفتے 72لاکھ سے زائد طلبا سکول اٹینڈ کررہے تھے اور کلاس روم میں ہونے کے فوائد حاصل کررہے تھے طلبا کی ایک چھوٹی سی تعداد اس وقت سیلف آئسولیٹنگ کررہی ہے میں طلبا تک تعلیم کی رسائی کے لئے اساتذہ اور لیڈرز جو اقدامات کررہے ہیں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تازہ ترین