کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ساحل سمندر کے پانی کے نمونوں میں پہلی بار نوول کورونا وائرس کا ’قابل دریافت درجہ ‘ ڈھونڈ نکالا ہے۔ یونیورسٹی آف مینیسوٹا میڈیکل اسکول کی ایک ٹیم چار جولائی سے لیک سوپیریئر کے ساتھ واقع آٹھ ساحلوں سے ہر ہفتے کے آخر میں پانی جمع کرتی رہی ہے۔ ان میں سے چار ساحلوں کے پانی میں سارس کوو 2 کا سراغ ملا ہے۔ اگرچہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جھیل یا ساحل سمندر کے پانی کے ذریعہ وائرس پھیل سکتا ہے ، اس میں پوری کمیونٹی میں وائرس پھیل جانے کے بارے میں اشارے مل سکتے ہیں۔