• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ڈاکٹرز، مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں مریضوں کو زیادہ وقت دیتی ہیں، تحقیق

کراچی (نیوزڈیسک) حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین ڈاکٹرز کم تنخواہ ملنے کے باوجود مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں مریضوں کو زیادہ وقت دیتی ہیں۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈاکٹرز زیادہ محنت کرتی ہیں اور مریضوں کو زیادہ ٹیسٹ کروانے کے مشورے دینے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی زیادہ وقت دیتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین ڈاکٹرز ، مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں ہر مریض کو اوسطاً 2 منٹ زیادہ دیتی ہیں۔

تازہ ترین