• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ: چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید