• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں3 کروڑ90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین دی گئی

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے تحت گزشتہ ماہ21 سے 25 ستمبر کے دوران ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے اعلامیے کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 70ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا۔ جنہوں نے گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے ۔

اعلامیے کے مطابق پولیو ورکرز کو کورونا حفاظتی اقدامات سے متعلق تربیت بھی دی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پولیو ورکرز پہلے سے زیادہ بچوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح سمت میں سفر کر رہے ہیں۔ اکتوبر کے آخری ہفتے میں مہم کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین