• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم ‘گولڈ اسمتھ’ یونیورسٹی کے باہر سڑک پر 29 ٹن گاجر پڑے نظر آئے جسے مقامی صحافی جیورج گرین ووڈ نے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیورج نے گاجروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے اتنی بڑی مقدار میں گاجر یونیورسٹی کیمپس کے اطراف سڑک پر کیوں موجود ہے؟

جس پر یونیورسٹی طالب علم ریفیل نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تعلیمی سرگرمی کا حصہ ہے اور گاجروں کو ایک ایگزی بیشن کے طور پر رکھا گیا ہے جسے بعد میں اٹھا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گاجر جانوروں کو کھلانے کے لیے فارم ہاؤسز کو فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایگزی بیشن کے لیے طالب علموں نے 29 ٹن ان گاجروں کا انتظام کیا جو انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں رہے تھے اسی لیے یہ بعد میں جانوروں کو کھلائے جائیں گے۔

تازہ ترین