وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالوورز اچنبھے کی بات نہیں، ان کے تقریباً 5 اعشاریہ5 ملین فالوورز میں سے 80 فیصد جعلی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ساڑھے 5 ملین میں سے تقریباً 5 اعشاریہ 19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹوئٹ کو لائیک نہیں کیا، ان کے فالوورز میں سے 2 اعشاریہ37 ملین ڈیڈ ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 1ہزار 898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے، جبکہ تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں۔
فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1 اعشاریہ4 ملین ٹوئٹر فالوورز کے 2 سے 5 فالوورز ہیں، ان کی چالاکیوں سے سارے عوام واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ان لوگوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔