مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہےکہ عمران نیازی نےاقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھرمگر مچھ کے آنسو بہائے، شیخ چلی نے پھر تقریر سے ہی کشمیر آزاد کرا دیا۔
وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردِعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف حکومت میں کلبھوشن یادیو گرفتار ہوا، کشمیر کمیٹی کے چیئر مین علی امین گنڈاپور نے تو کلبھوشن کی پاکستان میں موجودگی سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریریں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، نواز شریف کی دعوت پر واجپائی لاہور آئے اور اعلان لاہور کے معاہدے پر دستخط کیے۔
واجپائی نے نوازشریف کے مطالبے پر مسئلہ کشمیر حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی، یہ نوازشریف کی سفارتی کامیابیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریروں سے کشمیریوں کے زخم نہیں بھر سکتے۔