• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ن اور میم لیگ سے تنگ آ کر جیل گئے، فیاض چوہان


لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ن اورم لیگ کی سازشوں سے تنگ آ کر خود ہی اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی اور جیل چلے گئے، شہباز شریف نے دو سال تک اپنے اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے سیاسی مستقبل کے لیے بھرپور کوشش کی، اپوزیشن کی 20 ستمبر کی اے پی سی اور موجودہ احتجاج کا اصل مقصد ان کیخلاف کرپشن کیسز کے متوقع فیصلوں کے آنے کی صورت میں عوام کو بے وقوف بنانا ہے، م لیگ ن لیگ کے اشاروں پر جتنا کھیلے گی، اتنا ہی مشکلات میں پھنسے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیگلیکٹڈ، ریجیکٹڈ اور ڈیفیکٹڈ نواز شریف آج وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف 410رٹ پٹیشنز دائر کی گئیں جبکہ 2018 کے الیکشنز کے خلاف صرف 95 درخواستیں دائر کی گئیں جن میں سے پنجاب میں صرف 45 درخواستیں سامنے آئیں۔

تازہ ترین