• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان مفرور الدین ارطغرل نے میزائل بنانے کا دعویٰ کردیا، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف عرف سلطان مفرور الدین ارطغرل نے ایٹم بم کے بعد کروز میزائل بنانے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام اور جاری کردہ بیان میں کہا کہ نون لیگ باہر اور میم لیگ پاکستان میں جتنا بولے اور کھیلے گی، اپنی پارٹی کی سیاست اور شین لیگ کا بیڑہ غرق کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان سزا یافتہ مجرم ہیں اور اپنے والد کی تیمارداری کی وجہ سے ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ریاستی، جمہوری اور عدالتی اداروں کے خلاف سازشوں کا عدالتیں نوٹس لیں۔


فیاض چوہان نے کہاکہ سلطان مفرور الدین ارطغرل نے ایٹم بم کے بعد کروز میزائل بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، اگر ایٹم بم اور کروز میزائل اتفاق فاؤنڈری میں شریف خاندان کے کروڑوں روپے سے بنتا تو یہ بات ٹھیک ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے ہتھوڑا، شہباز شریف نے چھینی، بیگم صفدر اعوان نے پیچ کس اور حمزہ نے نٹ بولٹ سے مکینکی کی ہوتی، تو ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتے۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج اور ذیلی اداروں نے انتھک محنت کر کے ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی، ان کرپٹ اور بددیانت سابق حکمرانوں کو حساس اداروں کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کے انٹرویوز، گوہر ایوب کی کتاب اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے بیانات شریف خاندان کو شرم د لانے کو کافی ہیں۔

تازہ ترین