• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: سپر اسٹور کے شیلف گرپڑے، لڑکی دب کر ہلاک


برازیل کے سپر اسٹور کے شیلف ڈومینوز کی طرح گرپڑے، حادثے میں 1 لڑکی ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ برازیل کے شمالی شہر ساؤلوئیس کےسپر اسٹور میں فورک لفٹ سے سامان رکھنے کے دوران رونما ہوا۔

حادثے میں سامان بھرے لوہے کے بھاری شیلف قطار درقطار گرپڑے تو سپر اسٹور میں بھگدڑ مچ گئی۔


اس حادثے میں اسٹور کی 21سالہ ملازمہ ایلن جان کی بازی ہار گئی، وہ سامان سے بھرے شیلف کے نیچے دب گئی، جس کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکالی۔

سپر اسٹور میں رونما ہونے اس حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد میں اسٹور کے ملازمین اور خریدار شامل ہیں، جنہیں طبی  امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ہلاک ایلن کے کزن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے سپر اسٹور میں 3 ماہ قبل ملازمت شروع کی تھی اور وہ اپنی نوکری سے خوش تھی۔

تازہ ترین