• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینڈے کے بچے کی حرکتیں، دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور


گینڈے کے بچے کی کھیلنے، کودنے، ناچنے اور بھاگ دوڑ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں۔

امریکی چڑیا گھر اور نباتاتی گارڈن سنسناٹی میں اپنی ماں کے ساتھ موجود گینڈے کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

’اجانی جوئے‘ نامی اس گینڈے کے بچے کی حرکتیں اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں کہ ’اس کی حرکتیں یقیناً آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ لے آئیں گی‘۔

سنسناٹی چڑیا گھر کا یہ نیا ممبر اپنی معصومانہ اور پیاری حرکتوں سے پہلے ہی سب کا دل جیت چکا ہے۔

چڑیا گھر کے آفیشل پیج پر اس کی ویڈیو شیئر کی گئی، جسے 34 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور 11 ہزار سے زائد لائیک کرکے خوب پذیرائی بخشی، جس کا کیپشن تھا کہ ’گینڈے کے بچے اٹکھیلیاں! اجانی جوئے، اپنی توانائی سے بھرپور ذات کا مظاہرہ کرتے ہوئے‘۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا گینڈا غار سے باہر اپنے احاطے میں خوب چھلانگیں لگا اور ناچ رہا ہے، وہ کچھ لمحے کےلیے پرجوش ہوکر اپنی ماں کو دیکھنے غار میں بھی جاتا ہے اور پھر خوشی سے وہاں سے بھاگ کر نکلتا ہے اور اٹکھیلیاں کرنے لگ جاتا ہے۔

اس کی پیاری سی حرکتوں پر کئی لوگوں نے محبت برے تبصرے کیے، جن میں سے ایک میں کہا گیا کہ ’یہ بہت ہی پرجوش ہے، اور خوب اٹکھیلیاں بھی کررہا ہے‘۔

چند روز قبل بھی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اجانی جوئے کی اس احاطے میں حرکت کی ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس کا کیپشن تھا ’چھوٹا اپنے کردار سے باہر آگیا، ہم اس بات سے متفق ہیں‘۔

گینڈے کے بچے کا نام ’اجانی جوئے‘ کیوں ہے؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ اس راز سے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پردہ اٹھادیا ہے۔

انکشاف میں بتایا گیا کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کے پیدا ہونے پر ایک مقابلہ کروایا تھا اور فاتح کو اس کا نام تجویز کرنے کا اختیار سونپا تھا۔

اس مقابلے میں 300 افراد نے شرکت کی اور گینڈے کے بچے کےلیے تحفے خریدے، جس کی فاتح مارتھا ولف تھی جس نے اس کا نام ’اجانی جوئے‘ رکھا، اجانی کا مطلب ’جدوجہد سے جیتنے والا‘ اور’جوئے‘جو مارتھا کے والد کا نام تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مارتھا نے انہیں بتایا کہ اس کے والد نے جہدوجہد سے ہر چیز پر قابو پایا اور مجھے امید ہے کہ یہ چھوٹا گینڈا بھی اسی طرح مضبوط ہوگا۔

تازہ ترین