• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے تعلق رکھنے والے 25 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی پارلیمان کا مون سون سیشن ہونا ہے، جس سے قبل تمام ارکان کا کورونا کا ٹیسٹ ہوا، جس میں 25 میں وبائی مرض کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے یہ خبر نشر کی اور بتایا کہ ارکان پارلیمان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ 13 اور 14ستمبر کو لیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 ارکان پارلیمان میں 17ممبران کا تعلق لوک سبھا (قومی اسمبلی) اور 9 کا تعلق راجیہ سبھا (سینیٹ) سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 ارکان لوک سبھا میں سے بیشتر یعنی 12 کا تعلق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے، کانگریس کے 2، شیو سینا، ڈی ایم کے اور آر ایل پی کے ایک ایک رکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

راجیہ سبھا کے جن ممبران پارلیمان میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، ان میں بی جے پی اور کانگریس کے 2،2 جبکہ دیگر 5 جماعتوں کا 1،1 رکن شامل ہے۔

ارکان پارلیمان میں کورونا وائرس کی خبروں کی تصدیق کے بعد بعض ارکان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے پیغامات جاری کردیے ہیں، جن میں کہا گیا کہ چند روز قبل تک ہم سے ملنے والے خود کو تنہا کرلیں اور پہلی فرصت میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پارلیمنٹ کا مون سون سیشن جو جون کے آخری اور جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوتا رہا ہے، وہ ویسے ہی کافی تاخیر سے طلب کیا گیا ہے، اور اس میں تمام پروٹوکول جیسے سماجی فاصلہ، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا تھا، ایسے میں ارکان پارلیمان میں کورونا وائرس کی موجودگی نے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔

تازہ ترین