بھارت میں داخلہ ٹیسٹ کے امتحان میں ناکامی کے خوف کے باعث ایک اور طالب علم نے خود کشی کر لی۔
میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے نیشنل ایلیجبلٹی انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی)پورے بھارت میں لیا گیا۔
تاہم اس سے ایک روز قبل میڈیکل کالج میں داخلے کی خواہشمند مادھورائی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کر لی۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں یہ داخلہ ٹیسٹ سے قبل دوسری خودکشی ہے۔
اس سے قبل دھرم پوری سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے نے بھی اپنی جان لے لی تھی۔
مادھورائی میں ہفتے کی رات سب انسپکٹر موروگا سندارام کی بیٹی 18سالہ جیوتی دُرگا نے امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے اپنی زندگی کے خاتمے کا سنگین قدم اٹھالیا۔
لاش کے ساتھ ایک طویل سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں جیوتی دُرگا نے میڈیکل کالج کے امتحان میں فیل ہونے اور داخلہ حاصل نہ کرپانے کے خوف کا تذکرہ کیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی نے 2017 میں انٹر مکمل کیا تھا اور گزشتہ سال وہ این ای ای ٹی کی ویٹنگ لسٹ میں تھی، مگر اس کا داخلہ نہیں ہوسکا تھا۔