• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریویو لکھنے میں احتیاط کریں، ورنہ جیل ہوسکتی ہے

اسمارٹ فون موبائل ایپس یا پھر انٹرنیٹ کے ذریعے چیزیں یا پھر سرورس حاصل کرنے پر ردِ عمل میں ریویو لکھنے میں احتیاط کریں ورنہ آپ کو جیل ہوسکتی ہے۔

سروسز اور مصنوعات سے متعلق ریویو لکھنا ہم لوگوں کی عادت ہوتی ہے، ایسے میں چیز اچھی لگنے پر ہم اس کی تعریف کرتے ہیں جبکہ نہ پسند آنے پر اس کی برائیاں لکھ دیتے ہیں۔

ان ہی ریویوز کو پڑھنے کے بعد دوسرا شخص اس کے استعمال کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بھی آسانی سے کر سکتا ہے۔

تاہم تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل سے متعلق ایک ریویو شاید سروس استعمال کرنے والے لیے وبال جان بن گیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مقیم ایک امریکی شہری نے ہوٹل سروسز استعمال کرکے اس سے متعلق منفی ریویو لکھ دیا۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ شخص پر ہوٹل میں بوتل لانے پر 15 ڈالر کا اضافی چارج لگادیا گیا تھا، تاہم بات چیت اور رضامندی کے بعد اس جرمانے کو ہٹادیا گیا تھا۔

اس کے باوجود اس شخص نے ہوٹل سے متعلق منفی ریویو پوسٹ کردیا جس کے باعث کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت اس شخص کو 7 سال تک کی قید اور تھائی لینڈ میں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین