• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے نئے جاسوس سیٹلائٹ نے کام شروع کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے نئے جاسوس سیٹلائٹ نے اتوار کے روزسے کام شروع کردیا ، اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 3ماہ قبل لانچ کئے گئے سیٹلائٹ کو اسرائیلی افواج کے حوالے کردیا گیا۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ اوفیک16نامی سیٹلائٹ 2018ء میں لانچ کئے گئے اوفیک 11سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اوفیک 16سیٹلائٹ کوروناوائرس کے باعث منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں اسرائیلی افواج کے حوالے کیا گیا۔

تازہ ترین